کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ڈمپر اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں 7 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ (سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر)
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 7 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں گاڑیوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔
Tags
News