پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تین نام دے دئیے۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تین نام دے دئیے ہیں۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)


لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک آمد کے موقع پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال پر مشاورت ہوئی ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے اور تین نام دیئے ہیں۔


پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد اور ناصر سعید کھوسہ کا نام دیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ تینوں ناموں پر اتفاق رائے ہوتا نظر آرہا ہے، ن لیگ کی شامت آنے والی ہے، اس لئے ان کا رونا دھونا چل رہا ہے، نیند کی گولیاں کھانے کے باوجود ان کو نیند نہیں آنی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی