ملتان,صحافی بھی اب ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے قاسم پور نہر کے قریب مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے روزنامہ ایشیا اردو کے کرائم رپورٹر سے لوٹ مارکی ہے۔ (ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان)
پولیس کے مطابق اس علاقے میں ہونے والی اس واردات میں سب سے پہلے کار سوار پانچ ڈاکوؤں نے پہلے صحافی عبدالقیوم کی گاڑی کو روکا،پھر دوران واردات مسلح ڈاکوؤں نے صحافی عبدالقیوم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا
ملتان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسلح ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی,دو موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے ، اس کے ساتھ ساتھ دوران واردات ڈاکوؤں نے صحافی عبدالقیوم کی کار کو بھی توڑ ڈالا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران واقعہ کی اطلاع پر تھانہ ممتاز آباد پولیس موقع پر پہنچی
پولیس تاحال واردات میں ملوث کسی بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کرسکی،صحافی برادری نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب,آر پی او سمیت سی پی او سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
دوسری طرف تھانہ ممتاز آباد کے علاقے قاسم پور نہر کے قریب نوجوان صحافی کے ساتھ واردات کے اس واقعہ کےبار میں جان کر سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
یاد رہے کہ نوجوان صحافی عبدلقیوم نے اطلاع دی تھی کہ قاسم پور نہر کے قریب واردات کے دوران ڈاکو اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، وقوعہ کی اطلاع پر ممتاز آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی پولیس شروع کر دی