پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پی پی پی کا ہوگا۔(ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان)

 


صوبہ سندھ کے وزیر و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پی پی پی کا ہوگا۔سعید غنی کا کہنا تھاکہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ایم کیو ایم جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے۔ (ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کراچی سے فارغ ہوچکی ہے، کراچی کا اگلا میئر پی پی پی کا ہی ہوگا۔


ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے قوانین سے واقف ہیں، الیکشن کمیشن کے قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔


خیال رہے کہ 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی