ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد حملے کے ملزم نوید کا اعترافی ویڈیو بیان کس نے ریکارڈ کیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او نے موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا، جس کے بعد موبائل ڈی پی او کو دیدیا۔
فوٹیج پر تاریخ تین نومبر اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بجکر 28 منٹ درج ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد کے قریب حملہ ہوا ، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔