جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد ہلاک

 


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کوناکام بنا دیا اور کامیاب کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وانامیں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا جس دوران دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔ 

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔ 

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی