کراچی : دو گروپوں میں جھگڑا، 2 مقدمات درج ،4 ملزمان گرفتار۔ (سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی : ( سہارا نیوز پاکستان ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے پاکستان چوک پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے خلاف 2 مقدمات درج کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔


کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت سرفراز، زین ، الیاس اور ولید کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان سے ڈنڈے ، پسٹل اور دو راؤنڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔


پولیس نے مزید بتایا کہ جھگڑے کے دوران ملزمان نے پولیس کانسٹیبل کی سرکاری شرٹ بھی پھاڑی۔


واضح رہے کہ پاکستان چوک پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ گزشتہ رات 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی