سیاسی جماعت کے کنونشن میں دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار | سہارا نیوز پاکستان

 


سیاسی جماعت کے کنونشن میں دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار | سہارا نیوز پاکستان 


راولپنڈی سیاسی جماعت کے کنونشن کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات جبکہ دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی جسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے،


ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے اور ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ رش میں موبائل اور پرس وغیرہ چوری کرنے کی غرض سے آیا تھا تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے چالان کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس کے 1100 سے زائد افسران و جوان سیاسی جماعت کے ورکرز کنونشن پر سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے، اور فول پروف سیکورٹی انتظامات پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی گئی اور انہیں سراہا گیا کیونکہ انہوں نے ایک جرائم یشہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی