تمام کابینہ اراکین تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم | سہارا نیوز پاکستان

 


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات آخری مراحل میں ہیں جو آئندہ چند روز میں طے پا جائیں گے۔۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان اسلام آباد 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اتحادی جماعتوں کے دیگر وزرا کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی آیم ایف سے معاملات طے ہونے کے نتیجے میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سبسڈیز کم کرائی ہے۔

’تمام وزرا گیس، بجلی ، پانی کے بل خود ادا کریں گے۔ وزرا اپنی تمام لگژری گاڑیاں واپس کریں گے جنہیں نیلام کیا جائے گا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ وزرا اکانومی کلاس میں بیرون ملک سفر کریں گے ، کوئی بھی معاون عملے کا رکن ساتھ نہیں جائے گا۔ ’بیرون ملک دورہ کرنے والے افسران فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام نہیں کریں گے۔‘

’جون 2024 تک تمام پرتعیش اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی ہو گی۔ جون 2024 تک تمام طرح کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہو گی۔

سرکاری افسران کے پاس موجود سکیورٹی گاڑیاں واپس لی جائیں گی۔ اگر کسی کے لیے ضروری ہو تو وزارت داخلہ کی کمیٹی اسے سکیورٹی دینے کا فیصلہ کرے گی۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ سفر، قیام و طعام کے اخراجات میں کمی کے لیے ٹیلی میٹنگ کو فروغ دیا جائے گا۔

’وفاقی حکومت کے اندر کوئی نیا شعبہ نہیں بنایا جائے گا۔ آئندہ دو سال تک کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائے گا۔’

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بچت کے لیے گرمیوں میں دفاتر صبح سات بجے کھلیں گے اور کم توانائی استعمال کرنے والے برقی آلات کا استعمال کیا جائے گا۔

’سرکاری ملازمین کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا۔‘

تمام حکومتی تقاریب میں سنگل ڈش کی پابندی ہو گی۔ ’اگر چائے کا موقع ہے تو صرف چائے اور بسکٹ دیے جائیں گے۔ غیرملکی مہمانوں کے لیے یہ پابندی نہیں ہو گی لیکن وہاں بھی ہم احتیاط سے کام لیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی