ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر آ گیا، یکم شعبان 22 فروری 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے۔ | سہارا نیوز پاکستان کراچی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 23 یا 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
Tags
News