الیکشن کمیشن کا صدر عارف علوی کو جوابی خط | سہارا نیوز پاکستان

 


الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


الیکشن کمیشن نے صدرمملکت عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے اپنے جوابی خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اورخود مختارادارہ ہے، جو آئین اور قانون پرعمل کرتا ہے، صدر کا الیکشن کمیشن کیلئے بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی


الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے گزشتہ روز خط میں مشاورت کے لئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہے۔


ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے اجلاس ایوان صدر میں سوموار دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، اور اس اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران اوراعلی حکام شرکت کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی