اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ابھی موقع نہیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
ذرائع نے سہارا نیوز پاکستان کو بتایا کہ مسلم لیگ ن میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے دو گروپ ہیں۔ ایک گروپ جو مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور دیگر افراد پر مشتمل ہے وہ چاہتا ہے کہ عمران خان کو فوری گرفتار کرلیا جائے اس گروپ نے نواز شریف کو بھی راضی کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے گروپ جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور دیگر شامل ہیں کا کہنا ہے ابھی عمران خان کی گرفتاری کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔