لاہور : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ| 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی | سہارا نیوز پاکستان

 


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ | سہارا نیوز پاکستان 

 ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی، عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے۔ مریم اورنگزیب پولیس اور ایف آئی اے کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گی، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں وکلاء کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی