تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار | سہارا نیوز پاکستان

 


سہارا نیوز پاکستان کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا


عدالت میں تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، فاضل جج نے ملزمان کی درخواست مسترد کر دی جس پر عدالت میں ملزمان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھا کر شبیر گجر سمیت 4 ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار اورعدالتی عملہ ایک دوسرے کے منہ دیکھتے رہ گئے،پولیس فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی


اے ٹی سی لا ہورمیں تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کر دی شبیر احمد گجر، خالد گجر،طارق فاروق اور عدیل محمود نے عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہے

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، درج ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں خالد گجر اور نصیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ زیر دفعہ 324، 109، 148، 149 ت پ کے تحت تھانہ رائیونڈ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نجی ہاوسنگ سکیم کے مینجر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ اپنے رقبہ پر نشان لگا رہے تھے کہ ملزمان آ گئے اور فائرنگ کی، دھمکیاں دیں،فائرنگ اور ڈنڈوں کے حملے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی