ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران جنرل عاصم منیر پاک، برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے جس میں مسلح افواج کے تعاون پر بات چیت ہوتی ہے، اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
Which is a bi-annual event for military to military cooperation between the two countries. Senior Pakistan military leadership has been participating in the event since 2016.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2023
2/2