بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ | سہارا نیوز پاکستان

 


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، رواں سال بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنیکی اجازت دے دی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے13 روپے87 پیسے فی یونٹ وصول کرنےکی اجازت مل گئی جب کہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔


نوٹی فکیشن کے مطابق 200 یونٹ تک پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسہ سے 2 روپے اضافی وصول ہوں گے جب کہ نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسہ سے2 روپے 75 پیسے تک وصول کئے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ 300 یونٹ والے صارفین سے79 پیسہ سے 2 روپے 75 پیسےفی یونٹ اضافی وصول کئےجائیں گے۔ کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسہ سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کئے جائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی