نیب مقدمات ختم نہیں ہورہے بلکہ فورم تبدیل ہورہا ہے، اعظم نذیر تارڑ | سہارا نیوز پاکستان

 


اسلام آباد (سہارا نیوز پاکستان) - وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے نیب مقدمات ختم نہیں ہورہے بلکہ فورم تبدیل ہورہا ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں وہ متعلقہ اداروں کو بھجوائے جارہے ہیں، احتساب عدالت دائرہ اختیار سے باہر مقدمات کو متعلقہ فورمز پر بھجوائے گی۔


اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ترامیم کو پارلیمنٹ ان سیشن ہونے تک آرڈیننس کیلئے بجھوا دیا گیا، وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی، سرکولیشن کے ذریعے نیب ترامیم نہیں کی گئیں، مسلم لیگ ن کی قیادت کو پرانے قوانین کے تحت بری کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی