راولپنڈی: گرجاروڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ ثابت ہوا ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گرجاروڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیں۔
گاڑی میں سوار دونوں افراد کے سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر نے بتایا کہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولین نے بھی دو سال قبل قتل کیا تھا۔
Tags
News