حیدر آباد : گونگی بہری خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت | سہارا نیوز پاکستان

 


حیدر آباد : (سہارا نیوز پاکستان) گونگی بہری خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔

حیدر آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو نے سینٹرل جیل میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عبدالرحمان شیخ کیخلاف فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم کو دو بار پھانسی، دو لاکھ روپے جرمانہ اور زیادتی کے جرم میں 15 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


واضح رہے مجرم عبدالرحمان شیخ نے حیدر آباد کے کوٹری سائٹ کے علاقے میں گونگی بہری نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر جان سے مار دیا تھا، کوٹری سائٹ پولیس نے 16 فروری 2019 کو واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی