بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ | سہارا نیوز پاکستان

 


بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، لینڈنگ پرواز میں موجود ایک مسافر کی طبیعت خرابی کے باعث کی گئی، عبداللہ نامی مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز نئی دہلی سےدوحہ جارہی تھی۔


ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے ڈاکٹر اور ایمبولینس کی درخواست کی، پائلٹ نے بیمار مسافر کے باعث جہاز کراچی اتارنے کی درخواست کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے رات 12 بج کر 12 منٹ پر لینڈ کیا جبکہ بھارتی جہاز پر 163 سوار تھے جو صبح 4 بج کر 6 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی