کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے نادرن بائی پاس منگھوپیر مائی گاڑھی مزار کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں کراچی پولیس آفس حملے کے ماسٹر مائنڈ اریاد اللّٰہ اور اس کا ساتھی عبدالوحید ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت اریاد اللہ کے نام سے ہوئی،اریاداللہ کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے، دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔
عمر خطاب نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے چھوٹے بڑے پانچ ہتھیار اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا ہے اور دہشت گردوں سے ملنےوالے سامان کی جانچ کی جارہی ہے۔