رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کا اعلان | پہلا روزہ کب ہو گا | سہارا نیوز پاکستان

 


رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان کراچی 

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے۔


جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔


دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔


22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔

اگر چاند 22 مارچ کو نظر آ جاتا ہے تو پھر یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی