عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے | سہارا نیوز پاکستان


 کراچی(سہارا نیوز پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں20 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 782 روپے کاہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 1886 ڈالر فی اونس ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی