اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اینڈ ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔
وفد میں سیف انجم، سیکرٹری ایوی ایشن، شوکت علی چیئرمین پی آئی انویسٹمنٹ لمیٹڈ، کموڈور عثمان گل ڈائریکٹر پی آئی اے شامل تھے ۔ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اینڈ ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلوے کے معاملات پر بریفنگ دی ۔سعد رفیق نے کہاکہ ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلویز میں عوام کو بہتر خدمات دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر سید ناصر (نامہ نگار) سہارا نیوز پاکستان اسلام آباد