عمران خان کی گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس ان کی محافظ بن گئی | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان میں سیاسی حالات میں لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے۔ گزشتہ تین روز سے لاہور میں سیاسی درجہ حرارت اس شدت کو پہنچ گیا کہ ایک عدالتی وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کے لیے پولیس ہزاروں اہلکاروں کے ساتھ بھی عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کشیدگی میں اس وقت کمی آئی جب پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر کسی بھی طرح کے ایکشن سے روک دیا۔ لیکن اس عدالتی حکم کے آنے تک پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات بہت آگے جا چکے تھے۔

ڈاکٹر سید ناصر (نامہ نگار) سہارا نیوز پاکستان 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی