ظل شاہ کو پولیس تشدد سے ہلاک کیا گیا | عمران خان کا جواب | سہارا نیوز پاکستان

 


لاہور (سہارا نیوز پاکستان) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے ظل شاہ کو پولیس تشدد سے ہلاک کیا گیا۔


ہفتہ کو لاہور میں ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو شرم آنی چاہئے جو کہتا ہے ظل شاہ کی موت تشدد سے نہیں حادثے میں ہوئی۔ پہلے کہا ظل شاہ پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا، مجھ پر قتل کا مقدمہ درج کیا، اب کہتے ہیں حادثہ ہوا۔


عمران خان نے کہا کہ درندے آج ہمارے اوپر مسلط ہیں، پولیس حکام لوگوں کو انسان نہیں، بھیڑبکریاں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، الیکشن کمشنر اور آئی جی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، مریم نواز حکم کرتی پھر رہی ہے عمران خان کو جیل میں ڈالو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی