حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے | شیخ رشید | سہارا نیوز پاکستان

 


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے، علی بلال کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عوامی شیخ رشید کہنا تھا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے اور لندن میں 4 سال ہاؤس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل فخر ہے، نوازشریف 15 دن تو کیا رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف (IMF) سے تو معاہدہ دور کی بات ہے، ابھی دوست ممالک سے خیرات اور زکوۃ بھی نہیں ملی، امریکا کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔


سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ لوگ رات کو ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں اور صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں، آج اگر لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑیں گے، علی بلال (ظل شاہ) درویش آدمی تھا، اس کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے۔


شیخ رشید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر علی بلال کے ایکیسڈنٹ کا بیانہ بنایا، پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئےعدت کے دن بھی پورے نہیں کرتی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی