عمران خان نے مذاکرات کی پیشکش کردی | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے مذاکرات کا عندیہ دےدیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ، ”پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔

اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ، ”حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل پاکستان کے عوام اور لاہور سمیت پاکستان بھر سے آنے والے اپنے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں۔

قبل ازیں، لاہور میں سینئر اینکرز سے ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہا کہ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکارنہیں کیا، یہ لوگ مجھے عدالت میں پیش کرنے کیلئے نہیں مارنے کیلئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی صورت انتخابات 90 روز سے آگے جانے نہیں دیں گے، اگر انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آئینی تحریک چلائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی