سندھ : جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن | 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی | سہارا نیوز پاکستان

 


سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 

پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹےکی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا۔


آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔


پولیس حکام کے مطابق شہدا میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،کانسٹیبل نثار احمد، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی