قاہرہ: مصر میں سفاک ماں نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو تیز دھار کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا، کھال اتاری اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کا سالن بنایا اور کھا بھی لیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان آن لائن
العربیہ نیوز کے مطابق بہیمانہ قتل کی یہ واردات مصر کے شرقی صوبے میں کئی گئی اور یہ سفاک قاتل کوئی اور نہیں بلکہ 5 سالہ معصوم مقتول بچے کی ماں ہے۔
پولیس نے قاتل ماں کو گرفتار کرلیا جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی اور کافی سوچ بچار کے بعد اپنے بچے کے قتل کی سازش کو عملی جامہ پہنایا۔
اعترافی بیان میں قاتل ماں کا کہنا تھا کہ جب 3 وار کے بعد بھی بچہ زندہ رہا تو واش روم لے جاکر اس کا سر جسم سے جدا کردیا۔ لاش کے ٹکڑے کیے، پتیلی میں سالن بنایا اور کھالیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں جن کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔