کراچی میں ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں واقع پل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی شہریوں کو نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ 


ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان  کے مطابق شاہ فیصل پل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے کئی شہریوں کو نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔


ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں مقامی اخبار کے رکن محمد شکیل بھی شامل ہیں، مذکورہ واقعہ کی درخواست شاہ فیصل تھانے میں جمع کرا دی گئی تاہم پولیس آزادانہ لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی