کراچی : کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی : ( سہارا نیوز پاکستان ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیے۔

ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان مراد اور وارث کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فیڈریشن سے ہے ، ملزمان گزشتہ ماہ شاہ لطیف تھانے کی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث ہیں۔


حسن سردار نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد لیاری بلوچ محلہ کے رہائشی ہیں جو گزشتہ 8 ماہ سے کالعدم بی ایل ایف کے کمانڈر علی حسن سانگی کے لیے کام کر رہے تھے۔


ایس ایس پی نے بتایا کہ کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے کمانڈر نے گرفتار دہشت گردوں کو 5 دستی بم اور 80 ہزار روپے فراہم کیے تھے جس میں سے پولیس نے 4 دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


ایس ایس پی نے انکشاف کیا کہ گرفتار دہشت گرد چینی باشندوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ 26 اپریل کو خودکش بمبار خاتون شاری بلوچ کی برسی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی