نوشہرہ: سابق وزیرِ دفاع و پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک انتقال کر گئی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عامرہ خٹک کا انتقال ہوگیا ہے۔ پرویز خٹک کی اہلیہ کو لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا
عامرہ خٹک کی نمازِ جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت لاہور بھجوا دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے جو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دکھایا، اسے امیگریشن حکام نے سفری دستاویز نہ سمجھتے ہوئے انہیں فلائٹ سے اتارنے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کو ایماندار لیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں کا منہ کالا کر کے گدھوں پر بٹھانا ہے۔
اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب میں سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا، جو پی ٹی آئی سے چلے گئے ان سے کہتا ہوں پچھتاؤ گے۔