برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خطرناک رجحانات کو فروغ دے گا | ترجمان دفتر خارجہزہرا بلوچ | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خطرناک رجحانات کو فروغ دے گا۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان آن لائن 

بدھ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ نے برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں سے متعلق بیان پر اظہار تشویش کیا۔

ترجمان نے ردعمل میں کہا کہ پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے

خیال رہے کہ منگل کو برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے برطانوی پاکستانی مردوں پر جنسی استحصال میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

’ ایک انٹرویو میں سنیچر کو سویلا بریورمین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک پریکٹس دیکھی ہے جہاں کمزور سفید فام انگریز لڑکیاں جو کبھی بہبود کے مراکز میں ہوتی ہیں یا جو کبھی مشکل حالات میں ہوتی ہیں انہیں برطانوی پاکستانی مردوں کے گروہوں کی جانب سے نشے کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ریپ کیا جاتا ہے اور نقصان پہنچایا جاتا ہے۔‘

برطانوی وزیر داخلہ نے یہ بیان ایک انٹرویو کے دوران دیا جس میں بچوں کے جنسی استحصال کو روکنے سے متعلق منصوبوں پر ان سے سوالات پوچھے جا رہے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مردوں کے ’ثقافتی اقدار برطانوی اقدار سے متصادم‘ ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی