لاہور : عید الفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں | عوام تیار رہے | عمران خان | سہارا نیوز پاکستان

 


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں، عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 

انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا نا اہل حکومت جتنا مرضی روئے الیکشن ہر صورت میں ہو کر رہیں گے۔


سابق وزیراعظم عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔


عمران خان نے اپنی گفتگو کے دوران کہا غیر آئینی قرارداد لانے والوں کے خلاف نااہلی ریفرنس داخل کررہے ہیں۔

پارٹی اور عوام عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی سربلندی کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کے دوران کہا پارلیمنٹ کی غیر آئینی قراردادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں روک سکتیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد شروع کر کے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے۔


انہوں نے کہا حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہٹ دھرمی اور غیر آئینی روش ترک کردے، الیکشن کے بعد پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا سفر ازسر نو شروع کریں گے، نوازشریف لندن بیٹھ کے بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا نوازشریف کو مشورہ ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے انجام سے عبرت حاصل کریں، مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور وزیرقانون کے احمقانہ مشوروں نے حکومت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی