کراچی میں گاڑی کے پینل چوری کرنے والے دو ملزمان فائرنگ سے ہلاک | سہارا نیوز پاکستان

 


ایس ایچ او عزیز آباد کامران حیدر کے مطابق مرنے والے افراد کے پاس سے گاڑی کا پینل ، اوزار گاڑی کھولنے والی چابیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان کراچی 

ایک گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں مرنے والے دونوں ملزمان سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی کے رہائشی تھے۔


دونوں کے پاس سے ہتھیار نہیں ملے ہیں تاہم ان کی شناخت طور خان اور خدا نور کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی طور پر مرنے والے افراد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ جس کارسے مبینہ ملزمان نے پینل چوری کیا اس کار کے مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر وہ باہر نکلا تو دونوں افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھی ۔میری کار کا دروازہ کھلا ہوا تھا کار میں جاکر دیکھا تو پینل نہیں تھا پینل ملزمان کے پاس پڑا ہوا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی