پارا چنار: سکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سات اساتذہ قتل | سہارا نیوز پاکستان


 خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ کے دو واقعات میں آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 

پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم میں شلوزان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ سے محمد شریف نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

 واقعے کے بعد پارا چنار میں تری منگل ہائی سکول میں مسلح افراد نے گھس کر سکول کے سات اساتذہ کو قتل کردیا جن میں میر حسین، جواد حسین، نوید حسین، جواد علی، محمد علی اور علی حسین بھی شامل ہیں۔

طوری بنگش قبائل سے تعلق رکھنے والے اساتذہ تری منگل ہائی سکول میں امتحانی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

ان واقعات کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد ورفت کے راستے سکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیے گئے جبکہ کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک امتحانات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بے گناہ اساتذہ کے قتل کو بہیمانہ اقدام قرار دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ’اس قسم کے واقعات سے ضلع کرم کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی