برطانیہ میں بادشاہت کا تاج شاہ چارلس سوم کے سر سج گیا | سہارا نیوز پاکستان آن لائن

 


لندن (سہارا نیوز پاکستان آن لائن) - برطانیہ میں بادشاہت کا تاج شاہ چارلس سوم کے سر سج گیا۔


نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تاریخی اور پروقار تقریب ہوئی، شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنایا گیا، تقریب میں بادشاہ نے حلف نامے پر دستخط کئے، دولت مشترکہ کے رکن ملکوں سمیت دنیا کے سو سے زائد سربراہان تقریب میں شریک ہیں۔


وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، شہزادہ ولیم، انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ہیری، موجودہ اور سابق برطانوی وزرائے اعظم بھی تقریب میں شریک ہیں۔


وزیراعظم رشی سونک نے بادشاہ کو خوش آمدید کیا اور تقریب کا باقاعدہ آغاز کرایا، شاہی جوڑی بکنگھم پیلس سے شاہی بگھی پر سوار ہوکر ویسٹ منسٹر ایبے پہنچی، راستے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری اور سیاحوں نے دیدار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی