بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز | ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بے قابو | سہارا نیوز پاکستان

 


لاہور: (سہارا نیوز پاکستان) ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے متجاوز کر چکا ہے۔


پاور ڈویزن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 28 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر لاہور میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفار مرجلنے سے

شہر کے متعدد علاقے رات بھر بجلی سے محروم رہے، سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی اوور لوڈڈ ٹرانسفار مرز جواب دے گئے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے شہر کے مختلف

علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ۔

بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث بچے، بوڑھے، خواتین اور بیمار شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی کمی کا سامنا ہے، شدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہو چکے ہیں۔


دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے، شہر میں 10 سے 12 گھنٹوں کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، شہر میں بجلی کی طلب 3 ہزار 300 میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی 2 ہزار 950

میگا واٹ ہے، 350 میگا واٹ کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔


ذرائع کے مطابق لائنز ایریا، صدر، سٹی ریلوے کالونی، ہجرت کالونی میں 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کا تعطل ہے، نیو کراچی، مدینہ کالونی، سندھی ہوٹل، ناگن چورنگی کے اطراف میں بھی 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔


علاوہ ازیں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سراپا احتجاج ہیں، گر می کیساتھ ہی عوام کا پارہ بھی بائی ہو گیا، لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی