کراچی: سعید آباد کے علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو سالہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایک مرد اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ | ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان
مغوی بچے کو اس کا بارہ سالہ کزن نانی کے سے اس کے گھر چھوڑنے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار اغوا کر کے لے گئے تھے ۔
سعید آباد پولیس نے مظہر العلوم حمادیہ مدرسہ سکیٹر 19/A کے قریب کے رہائشی ریاض علی نامی شخص کی مدعیت میں ان کے دو سالہ بیٹے طفل سمیر کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 558/2023 بجرم دفعہ 364-A/34
کے تحت درج کر لیا۔
مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ کرائے پر رہائش پزیر ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے ، 30 ستمبر 2023 کو میں اپنے گھر پر موجود تھا اور میری ساس میرے گھر آئی اور تقریباً 3 بجے دن میرے چھوٹے بیٹے دو سالہ سمیر کو لے کر اپنے گھر G-27 بس اسٹاپ سعید آباد چلی گئی جو کے اس سے پہلے بھی اکثر لے جایا کرتی ہے۔
تقریباً 8 بجے شب میرے سالے نے مجھے گھر آکر بتایا کہ میرا چھوٹا سالہ 12 سالہ عباس ولد غلام حیدر میرے بیٹے سمیر کو لیکر میرے گھر آرہا تھا کہ تقریباً ساڑھے 7 بجے شب ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک عورت اور ایک مرد آئے اور بلاکوں کا تھلہ مین بازار کے ساتھ روڈ پر سیکٹر 17/B سعید آباد سے زبردستی میرے بیٹے سمیر کو چھین کر اغوا کر کے لے گئے ۔