الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتے ہیں، خورشید شاہ | سہارا نیوز پاکستان

 


پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کے بعد ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور سیاست سے بلا نکلتے ہی ن لیگ میدان میں آگئی، پی ٹی آئی نےعدالت میں اپناکیس درست طریقےسےنہیں لڑا۔
رپورٹ ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان 


سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت نہیں لے گی، اکثریت کے لیے 170 نشستیں چاہئیں ہوتی ہیں۔


خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے مل کر حکومت بناسکتے ہیں، ہر پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی الائنس میں جائے یا اپوزیشن میں بیٹھے، اتحادی حکومت کے لیے شہبازشریف نوازشریف سے بہتر ہیں۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود کے لیے وزیراعظم بننے کا سوچنا میری تربیت نہیں، ویسے تو بلا بلا ہی ہوتا ہے مگر سندھی میں ہم بلا بڑے سے اژدھا کو کہتے ہیں اور جب سیاست سے بلا نکل گیا تو ن لیگ میدان میں آگئی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنا کیس درست طریقے سے نہیں لڑا، پنجاب میں بڑی طاقت کے ساتھ آگے آئیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی