عمر کے ساتھ ساتھ یا کسی اور وجہ سے کم عمری میں ہی بالوں کی سفیدی لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیتی ہے جس کو چھپانے کیلئے بالوں کو رنگنا ایک عام سی بات ہے۔ | ڈاکٹر سید ناصر
اس کے علاوہ آج کل فیشن کے لیے بھی بالوں کو رنگوایا جاتا ہے اور ایسا ایک یا دو بار نہیں بلکہ متعدد بار کیا جاتا ہے جو یقیناً بالوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بال کلر کروانا اب بہت آسان ہوگیا ہے مگر یہ جان لیں کہ یہ کوئی مستقل حل نہیں، پہلے لوگ بالوں میں تیل لازمی لگایا کرتے تھے لیکن اب اس کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بال سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں تو مولی کا تیل استعمال کریں، اس کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا کلو مولی کے تیل میں چار چمچ سرمہ اور چار چمچ اجوائن اس کے علاوہ تھوڑی سی کلونجی اور ایک چٹکی گلابی نمک شامل کرلیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان تمام اشیاء کو ملاکر اچھی طرح پکا لیں اور اس کو ایک بوتل میں بھر کے ایک دن کیلیے دھوپ میں رکھ دیں، اس تیل کی بالوں میں اچھی طرح مالش کریں اس سے بالوں کی سفیدی کا خاتمہ ہوگا اور نئے آنے والے بال بھی کالے ہوں گے اس دوران لکڑی کا کنگھا استعمال کریں۔
رائٹر ڈاکٹر سید ناصر