پنجاب حکومت کی متوقع کابینہ میں 14 ن لیگ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) اور مسلم لیگ ق سے ایک، ایک وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا | بیورو چیف ڈاکٹر سید ناصر | سہارا نیوز پاکستان
ذرائع کے مطابق 16 رکنی پنجاب کابینہ کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے آج کسی بھی وقت نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ن لیگ سے مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری اور خواجہ سلمان رفیق کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ مجتبیٰ شجاع ، بلال یاسین ،عمران نذیر اور خضر حیات مزاری کا نام بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔
شیرعلی گورچانی ، احمد خان لغاری اور راحیلہ خادم حسین کا نام بھی کابینہ کا حصہ ہے جبکہ سبطین رضا بخاری، ایوب گادھی، فیصل کھوکھر اور یاور زمان کا نام بھی متوقع کابینہ میں شامل ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفرعباس چھینہ کا نام بھی متوقع ہے جبکہ ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کا نام بھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
Tags
News