حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی | سہارا نیوز پاکستان

 


مدینہ منور ہ (سہارا نیوز پاکستان ۔ 09 مئی2024ء) پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی کی176 کی ذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جبکہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کی717 لاہور سے آج صبح 10 بج کر 32 منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں کا لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔عازمین کو روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز تک پہنچایا گیا اور تمام سہولیت مہیا کی گئیں۔

پہلی پرواز پی کی717 لاہور سے مدینہ کے لیے صبح 10بجکر 32 منٹ پر روانہ ہوئی، پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10منٹ پر 327 حجاج کے لیکر مدینہ روانہ ہوگی، ملتان سے پی آئی اے کی حج پرواز کل مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی، سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے پرواز 19مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی جب کہ سکھر سے براستہ کراچی حج پرواز جدہ کے لیی27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی