جب تک الیکشن نہیں ہو گا یہ تحریک چلتی رہے گی: عمران خان


عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ اسلام آباد جا کر یہ تحریک اختتام پذیر ہو جائے گی۔ ’جب تک الیکشن نہیں ہو گا یہ تحریک دس مہینے تک چلتی رہے گی۔‘


عمران خان نے گکھڑ منڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آج چھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں۔‘

سوال نمبر ایک: ’ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر کو دھمکی دی کہ عمران خان کو عدم اعتماد میں ہٹاو ورنہ مشکلیں پیدا کر دیں گے، جب میں وزیراعظم تھا اور سفیر میرے نیچے تھا تو ڈونلڈ لو کس کو پیغام دے رہا تھا؟‘

سوال نمبر دو: ’ارشد شریف کو کون دھمکیاں دے رہا تھا۔ کس نے اسے مجبور کیا۔ کس نے دبئی چھوڑنے پر مجبور کیا۔ وہ کون تھا جو اس کا منہ بند کروانا چاہتا تھا۔ وہ رجیم چینج کی سازش کو بے نقاب کر رہا تھا؟‘

سوال نمبر تین: ’صحافیوں کو کون دھمکیاں دے رہا ہے۔ کون آزادی رائے سے خوف ذدہ ہے۔ وہ کون ہیں جو چاہتے ہیں میڈیا آزاد نہ رہے۔ چار صحافی ملک سے باہر چلے گئے۔ وہ کون ہے جو ہماری آواز بند کرنا چاہتا ہے؟‘

سوال نمبر چار: ’وہ کون جنہوں نے اعظم سواتی کو پوتے اور پوتیوں کے سامنے مارا اور پھر اسے ننگا کر کے تشدد کیا۔ وہ کون تھا جس نے شہباز گل کو ننگا کر کے تشدد کیا۔ کون آرڈر دے رہا تھا؟‘

سوال نمبر پانچ: ’وہ کون ہیں جو نامعلوم نمبرز سے فون کر کے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ وہ کون ہیں جنہوں نے ان چوروں اور ڈاکوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا۔ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری جیسے لوگ ہم پر حکومت کریں؟‘

’سوال نمبر چھ: ’وہ کون ہے جس نے ان چوروں کو ہم پر مسلط کیا؟ کیا اس لیے پاکستان بنا تھا کہ آصف زرادری اور نواز شریف جیسے چور ہم پر حکومت کریں؟

انہوں نے کہ ’ہم کوئی جانور ہیں، ہم بھیڑ بکریاں ہیں، ہم امر باالمعروف پر چلنے والے ہیں۔‘

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی