عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ کر پاکستان کی عزت خاک میں ملا دی: وزیر اعظم

 


ڈیرہ اسماعیل خان : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔ جتنی دنیا میں پاکستان کی بے توقیری پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ۔


 


ڈی آئی خان میں ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے چین اور دیگر عرب دوست ممالک کو ناراض کیا۔ عمران نیازی نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے۔


 


انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے مجھے احساس نہیں تھا کہ پاکستان کی معیشت اتنی خراب ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہونے والا تھا ۔ گیس اور تیل مناسب قیمتوں پر لینا محال ہے ۔ بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن عوام پریشان نہ ہوں ہم ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی