بلوچستان میں سال کے آخری دنوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوہلو، کوئٹہ، ژوب، تربت ، حب اور خضدار میں سکیورٹی فورسز پر نو حملے ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق ان حملوں میں ایک فوجی افسر سمیت چھ سیکورٹی اہلکار جان سے گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں بھی دو دستی بم دھماکے ہوئے۔
سرکاری حکام کے مطابق سب سے ہولناک حملہ اتوار کی سہ پہر کو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تقریباً 80 کلومیٹر دور کاہان میں سہریں کہور کے مقام پر کیا گیا جس میں ایف سی84 ونگ کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
Tags
News