کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد | پنجاب پولیس نے کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا کیس بالآخر سات ماہ بعد حل کر لیا۔

 


کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے –


ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان: تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ محبوب علی ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، مقتول لاشاری گوٹھ کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔


پولیس کے مطابق مقتول ہفتے کی شام اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا اور اتوار کی صبح اس کی لاش جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ملی، مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا لگا ہوا تھا اور اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔


پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

سہارا نیوز پاکستان سیکنڈ نیوز :- تفصیلات 

دوسری جانب پنجاب پولیس نے کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا کیس بالآخر سات ماہ بعد حل کر لیا واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا، سات مہینے قبل ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کا سر اور دھڑ الگ الگ کر دیئے گئے تھے، مقتول کو قتل کرنے میں کوئی اور نہیں بلکہ اسکا بھائی ہی ملوث تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا ،پولیس کے مطابق مقتول کا کٹا ہوا سر کوڑے کے ڈھیر اور دھڑ ایک شوروم کی چھت سے ملا تھا، مقتول کی شناخت کے لئے پولیس نے تمام صوبوں کو خط لکھے تھے، جس کے بعد ملزم کی شناخت ہو گئی-

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی