سمندری راستے کے ذریعے کراچی سے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش پکڑی گئی

 


کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندری راستے سے نشہ آورگولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کراچی پورٹ پر خفیہ اطلاع پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹرینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات جانے والے کنٹینر سے 240000 نشہ آور گولیاں برآمدکرلی۔



اے این ایف کے مطابق ان نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 55 کلو 790 گرام تھا۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی