چمن: افغان بارڈر فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6شہری شہید

 



چمن بارڈر پر پاک افغان فورسز کی درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ 


چمن میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری میں شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔


افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چمن میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔


چمن: افغان بارڈر فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6شہری شہید


کشیدگی کے باعث بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے اور کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔ شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔


حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا ۔ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کر کے 6 پاکستانی شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی